فرفیون

ف

رفیون۔
Euphorbia Antiguorin
دیگرنام۔
عربی میں اکل بنفشہ فارسی میں افربیون انگریزی میں یو فوربیا انٹی کورنی اور لاطینی میں یو فوربیم ۔

ماہیت۔
فرفیون افریقہ کی ڈنڈا تھوہر کا منجمد شیرہے۔یہ دودھ خشک کرلیاجاتاہے۔اس کی رنگت زردی مائل بو تیز اور مزہ تیز کانٹے والاہوتاہے اور پرانا ہونے پر اس کی رنگت سرخ مکدر ہو جاتی ہے۔بہتر فرفیون وہ ہے۔جو صاف تازہ خاکی رنگ زردی مائل تندتیز مزہ ہو جب زبان پر رکھیں تو زبان کو کاٹے اور ایک مدت تک سوزش باقی رہے تازہ فرفیون پانی میں جلد گھل جاتی ہے۔

مزاج۔
گرم خشک۔۔درجہ چہارم۔

افعال ۔
بیرونی طور پر جالہ منفط، محرک اعصاب مخرش۔

استعمال۔
اندرونی طور پر مسہل اور نافع بلغم ہے۔ مقوی اعصاب بھی ہے۔اس لئے بلغمی وعصبی امراض مثلاًلقوہ فالج خدررعشہ اور استسقاء وغیرہ میں کھلائی جاتی ہے۔بعض لوگ اس کو احتباس حیض میں کھلاتے ہیں بطور دوائے مسہل استعمال کرتے ہیں ۔

بیرون طور پر فرفیون کو زیادہ تر روغن قسط یا زیتون وغیرہ میں شامل کرکے لقوہ فالج رعشہ خدر اور وجع المفاصل جیسے بلغمی و عصبی امراض میں مالش کرتے ہیں مناسب ادویہ کے ہمراہ مقوی باہ میں شامل کرکے عضو مخصوص کو تحریک دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں لقوہ و فالج میں آب مرزنجوش کے ساتھ حل کرکے ناک میں ٹپکاتے ہیں ۔مسقط جنین ہونے کی وجہ سے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ فرزجہ استعمال کرتے ہیں لیکن یہ منفظ ہونے کی وجہ سے اندرزخم پیدا کرسکتی ہے۔

نوٹ۔
فرفیون اور افیون کو ہرگز اکٹھا کھرل نہ کریں ورنہ دونوں کا اثر زائل ہوجائے گا۔

نفع خاص۔
مسہل امراض عصبی ۔

مضر۔
آمعاء ،خصیئے اور رحم کیلئے ۔

مصلح۔
گوگل اور ملٹھی ۔

بدل۔
شیر زقوم ‘ماذریون وغیرہ۔

مقدارخوراک۔
دو سے چاررتی تک۔

قوت اثر۔
قوت اسکی چار برس تک رہتی ہے۔

Leave a comment